Saturday, May 11, 2024

معید یوسف سے ازبکستانی سفیر کی ملاقات، ازبکستان کے قومی سلامتی مشیر مخمودوف کے دورہ پاکستان بارے تبادلہ خیال

معید یوسف سے ازبکستانی سفیر کی ملاقات، ازبکستان کے قومی سلامتی مشیر مخمودوف کے دورہ پاکستان بارے تبادلہ خیال
October 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ازبکستان کے سفیر اویبک عثمانوف نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں ازبکستان کے قومی سلامتی مشیر مخمودوف کے دورہ پاکستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے علاقائی روابط کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔