Thursday, April 18, 2024

معمہ حل ہو گیا: ٹریفک پولیس افسر کو بیوی اور اسکے دوست نے ہتھوڑے مارکر قتل کیا

معمہ حل ہو گیا: ٹریفک پولیس افسر کو بیوی اور اسکے دوست  نے ہتھوڑے مارکر قتل کیا
May 27, 2016

کراچی (92 نیوز) – کراچی میں ناگن چورنگی کے فلیٹ میں ٹریفک پولیس افسر کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس افسر سلیم  کو اسکی تیسری بیوی اور اسکے دوست نے ہتھوڑے مارکر قتل کیا۔

مقتول سب انسپکٹر سلیم ناظم آباد میں واقع ڈرائیونگ لائنسس برانچ میں تعینات تھا۔ اس نے تین شادیاں کر رکھی تھیں۔ اس کی لاش گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ سلیم افسر تین روز سے گھر پر اکیلا تھا۔ایس پی ثاقب ابراہیم نے بتایا کہ  قتل کی واردات میں مقتول کی تیسری بیوی اوراس کادوست  ملوث ہے جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے،،ملزموں نےہتھوڑےکےوارسےپولیس اہلکارکوقتل کیا،جن کے قبضے سے  آلہ قتل بھی  برآمد کرلیا گیا ہے، ۔