Sunday, September 8, 2024

معمر افراد صحت مند زندگی کیلئے ورزش ضرور کریں

معمر افراد صحت مند زندگی کیلئے ورزش ضرور کریں
August 22, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)عمررسیدہ افراد اگر اپنی زندگی کے دورانیہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیبں روزانہ کم ازکم پندرہ منٹ تیز چلنا چاہیے ۔ ماہرین صحت کے مطابق معمر افراد کو اپنی صحت اور لمبی زندگی کیلئے کوئی نہ کوئی ورزش ضرور کرنی چاہیے  خواہ وہ پندرہ منٹ پیدل چلنا ہی کیوں نہ ہو۔ حفظان صحت کے امریکی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سخت ورزش کرنے والے ساٹھ برس سے زائد عمر کے افراد کی شرح اموات میں گزشتہ دس سال کے دوران 28فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم ہلکی ورزش کرنے والے افراد کی شرح اموات میں 22فیصد کمی واقع  ہوئی ہے ۔ یہ بات فرانس کی یونیورسٹی آف سینٹ ایٹائن کے ڈاکٹر ڈیوڈ ہیپن نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں بتائی ہے ۔