Monday, May 13, 2024

معلومات تک رسائی کمیشن کو الیکشن کمیشن کیخلاف حکم دینے سے روک دیاگیا

معلومات تک رسائی کمیشن کو الیکشن کمیشن کیخلاف حکم دینے سے روک دیاگیا
March 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معلومات تک رسائی کمیشن کو الیکشن کمیشن کے خلاف حکم دینے سے روک دیا ، الیکشن کمیشن کی معلومات تک رسائی کمیشن کے حکم کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے حکم امتناع جاری کیا  ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان انفارمیشن کمیشن کو نوٹس جاری ، دس روز میں جواب طلب کرلیا ۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن پبلک باڈی نہیں جو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت آتا ہواس کی تشکیل فیڈرل لاء کے تحت نہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت ہوئی،، معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2017 کا اطلاق الیکشن کمیشن پر نہیں ہوتا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ معلومات معلومات تک رسائی کا قانون "دی رائٹ آف ایکسیس ٹو انفارمشن ایکٹ 2017" نافذ العمل ہے، ایکٹ کے تحت شہری تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں، آرٹیکل 19 اے کےمطابق کوئی بھی شہری قوانین کے تحت مفاد عامہ سے متعلق کسی بھی محکمے سے معلومات حاصل کرسکتا ہے۔