Tuesday, April 23, 2024

معلوم کرینگے یہ لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں ، آصف زرداری

معلوم کرینگے یہ لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں ، آصف زرداری
June 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے لفظ سلیکٹڈ پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ معلوم کریں گے  یہ لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں ۔ پریس کانفرنسز ، اسمبلی کے فلورز کے بعد اب لفظ سلیکٹڈ کی گونج مزید بڑھنے لگی ، آصف زرداری نے  کہا کہ معلوم کرینگے کہ یہ لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں، معاملے پر مشاورت کے بعد ردعمل دینگے ، پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے معاملے پر وضاحت بھی مانگ لی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے لفظ سلیکٹڈ غیر پارلیمانی یا غیر قانونی نہیں ہے ، ڈپٹی اسپیکر وضاحت دیں یہ پابندی انکی ذاتی رائے ہے یا رولنگ۔ دوسری جانب توشہ خانہ کی گاڑیوں کے کیس میں  آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی آج تک کیلئے عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔  ادھر جعلی اکاؤنٹس کیس  میں گرفتار فریال تالپور کا نو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل  ہو چک اہے ، نیب فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کریگا ، پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی۔