Sunday, September 8, 2024

معصوم طلباءکے قتل میں ملوث لوگوں کا کوئی عقیدہ اور مذہب نہیں : وزیراعظم

معصوم طلباءکے قتل میں ملوث لوگوں کا کوئی عقیدہ اور مذہب نہیں : وزیراعظم
January 20, 2016
لاہور (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ عمران خان‘ بلاول بھٹو‘ آصف زرداری ‘ چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت سیاسی رہنماو¿ں نے بھی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔ معصوم طلباءاور شہریوں کے قتل میں ملوث لوگوں کا کوئی عقیدہ اور مذہب نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے عزم پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے شہریوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ دوسری جانب عمران خان ، بلاول بھٹو ، آصف زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کبھی اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔