Friday, April 19, 2024

معصوم زینب کے قتل کا معاملہ ، چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا

معصوم زینب کے قتل کا معاملہ ، چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا
January 10, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز )  معصوم زینب کے قتل کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔

سات سالہ زینب چند روز قبل غائب ہوئی تھی جس کی ملزم کیساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی مگر پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔ گزشتہ روز معصوم زینب کی نعش کوڑے کے ڈھیر سے ملی ۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔