Wednesday, April 24, 2024

معصوم زینب کے قتل پر وزیر اعلیٰ نے ڈی پی او قصور عہدے سے ہٹا کردیا

معصوم زینب کے قتل پر وزیر اعلیٰ نے  ڈی پی او قصور عہدے سے ہٹا کردیا
January 10, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) معصوم زینب کے قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف  نے  ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو عہدے سے ہٹا دیا اور  واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی ابو بکر خدابخش کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 24 گھنٹے میں وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قصور کے دلخراش واقعہ کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے  ۔ واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملز م قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ کمسن بچی کے خاندان کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے  اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو لائن حاضر کیے جانے پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال زاہد نواز مروت کو تبدیل کرکے ڈی پی او قصور تعینات کر دیا ہے ۔