Saturday, April 27, 2024

معصوم زینب کے قتل پر لاہور کے وکلا کا بھی اظہار ہمدردی

معصوم زینب کے قتل پر لاہور کے وکلا کا بھی اظہار ہمدردی
January 11, 2018

لاہور (92 نیوز) قصور میں معصوم زینب کے قتل سے جہاں ہر شخص غمزدہ ہے،وہیں لاہور کے وکلا نے بھی ہڑتال کر کے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
قصور میں کمسن زینب کے زیادتی کے بعد قتل کے سوگ میں لاہور کے وکلا بھی ہڑتال کرنے لگے۔
وکلا نے سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔
وکلا نے کہا کہ سانحہ قصور جیسے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو پکڑ کر سر عام پھانسی دی جائے۔
وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے ججز نے اہم مقدمات کی سماعت اپنے چیمبرز میں ہی کی۔
سانحہ قصور پر ہڑتال کی کال پنجاب بار کونسل نے دی تو وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے سائلین کوعدالتوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔