Thursday, April 25, 2024

معصوم زینب کا قاتل گرفتارہو چکا ہے ، احمد رضا قصوری کا دعویٰ

معصوم زینب کا قاتل گرفتارہو چکا ہے ، احمد رضا قصوری کا دعویٰ
January 11, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز ) سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں بچی کا قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔

احمد رضا قصوری نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ  نے بتایا کہ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے ۔ چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی تھی ۔

احمد رضا قصوری نے کہا کہ قاتل سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنےوالا شخص ہی ہے ۔ میں نے  قصور  کی عوام  کی جانب سے چیف جسٹس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے احمد رضا قصوری کے دعوے کی تردید کر دی گئی ۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ احمد رضا قصوری سے ملزم کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے بات ہوئی ۔