Thursday, April 25, 2024

معصوم زینب سے زیادتی کیخلاف واشنگٹن میں پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ

معصوم زینب سے زیادتی کیخلاف واشنگٹن میں پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ
January 14, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) قصور میں معصوم زینب سے زیادتی کے خلاف واشنگٹن میں بھی پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
زینب سے زیادتی کیخلاف امریکا میں بھی سول سوسائٹی باہر نکل آٗئی۔
واشنگٹن کی سخت سردی میں بھی مظاہرین ڈیو پونڈ سرکل میں انصاف کے لئے نعرے بلند کرتے رہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں پولیس اصلاحات اور بچوں کے تحفظ کے لئے قوانین کو سختی سے نافذ کیا جائے۔
مظاہرین میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ماں وہ زینب اور اس جیسے دیگر مظلومین کا درد زیادہ محسوس کر سکتی ہیں۔