Saturday, April 27, 2024

معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب
June 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا چائلڈ لیبر سماجی ومعاشی مسئلہ ہے۔ معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے۔ جن معصوم ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہونی چاہیے بد قسمتی سے ان ہاتھوں میں آج بھی اوزار ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے کثیر الجہتی منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھنا ہو گا۔ بچوں سے مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کیساتھ معاشرے کے ہر طبقے کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ عثمان بزدار بولے ہماری حکومت نے موثر قانون سازی کے ذریعے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں۔ قوم کے نونہالوں سے مشقت لینے کی لعنت سے چھٹکارا دلا کر دم لیں گے۔ آج ہمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوششوں کو مزید تیز کرنے کا عزم کرنا ہے۔