Thursday, May 9, 2024

معروف ہدایتکار ظفر شباب کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے

معروف ہدایتکار ظفر شباب کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے
August 8, 2020
لاہور (92 نیوز) فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ظفر شباب کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ شباب فیملی نے پاکستان فلم انڈسٹری پر عرصہ دراز تک راج کیا اور لاتعداد سپرہٹ فلمیں دیں۔ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ظفر شباب پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہدایت کار ظفرشباب نے انیس سواڑسٹھ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی فلم سنگدل سپرہٹ ثابت ہوئی تاہم انیس سو چھہتر میں فلم وقت نے ڈائریکٹر ظفرشباب کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ظفر شباب نےمیکلوڈ روڈ لاہور پر شباب ڈسٹری بیوشن آفس اور شباب سٹوڈیو قائم کیا جہاں سے نامور فلمیں ریلیز کی گئیں۔ ظفر شباب کی نامور فلموں میں بھروسہ، آواز، کوچوان، قسمت، نیاراستہ اور درد قابل ذکر ہیں۔