Wednesday, April 24, 2024

معروف ہالی وڈ جوڑی امبرہرڈ، جونی ڈِپ میں طلاق کا معاملہ طے پا گیا

معروف ہالی وڈ جوڑی امبرہرڈ، جونی ڈِپ میں طلاق کا معاملہ طے پا گیا
January 14, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے ایک اور معروف فنکار جوڑے کی شادی کا افسوس ناک انجام۔ اداکار جونی ڈپ اور اداکارہ امبر ہرڈ کی راہیں جداہوگئیں۔ سٹار جوڑے کی شادی صرف پندرہ ماہ ہی برقرار رہ سکی۔ 

امبر ہرڈ کاکہنا تھا جانی ڈپ انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ پائریٹس آف دی کیریبین نائٹس، پلاٹون، سلیپی ہالو جیسی درجنوں فلموں سے نام کمانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ ترپین سالہ اداکار جانی ڈپ نے خود سے پچیس برس چھوٹی امبر ہرڈ سے پندرہ ماہ قبل بڑے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔

ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آنے والے جانی ڈپ اور امبر ہرڈ نے اپنے کشیدہ تعلقات کی خبروں کو ہمیشہ مسکراہٹ کے گہرے پردے میں چھپانے کی کوشش کی تاہم گزشتہ سال مئی میں امبر ہرڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے طلاق کیلئے عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا۔ امبر ہرڈ کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا، اب وہ جانی ڈپ سے مزید مار نہیں کھا سکتیں۔

جانی ڈپ کا کہنا تھا وہ امبر پر ہاتھ اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تاہم دس ماہ تک کیس سننے کے بعد عدالت نے امبر ہرڈ کے حق میں فیصلہ سنادیا۔  عدالتی فیصلے کے بعد جانی ڈپ امبر ہرڈ کو ستر لاکھ ڈالر ادا کریں گے جبکہ امبرہرڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو بچوں کے چیرٹی ادارے کو عطیہ کردیں گی۔