Wednesday, April 24, 2024

معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی چوتھی برسی آج منائی گئی

معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی چوتھی برسی آج منائی گئی
January 19, 2017
لاہور(92نیوز)آواز کی ملکہ معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی چوتھی برسی آج منائیگئی ہے ، مہناز نے ریڈیو ،ٹیلی ویژن اور فلم میں ڈھائی ہزار سے زائد یادگار نغمات اور غزلوں کے تحفے دیئے  ۔ تفصیلات کےمطابق سریلی آواز سے فلمی صنعت میں پلے بیک سنگر کے طور پر دو دہائیوں تک کلوگاری کرنے والی مہناز بیگم کی آج چوتھی برسی منائی گئی ۔مہناز بیگم انیس سو اٹھاون میں پیدا ہوئیں برصغیرکی معروف گلوکارہ کجن بیگم کی صاحبزادی ہونے کی بناء پر گلوکاری کا فن انھیں پیدائشی طور پر ملا، انھیں دادرہ ،ٹھمری اور غزل میں خاص مہارت حاصل تھی اپنے گائیکی کے کیرئیر کا آغازانھوں نے دوران تعلیم ہی کردیا تھا۔ مہناز نے ، مہدی حسن ، اے نیئر سمیت کئی گلوکاروں کے ساتھ نغمہ گائے علاج کے غرض سے امریکہ جاتے ہوئے دوران پرواز ان کی طبیعت خراب ہوئی تاہم وہ دوہزار تیرا میں انیس جنوری کو بحرین کے اسپتال میں انتقال کرگئیں  ۔