Tuesday, May 21, 2024

معروف گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

معروف گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے
October 4, 2020
لاہور (92 نیوز) معروف گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے، ان کے سُرآج بھی چاہنے والے کو گنگنانے پر مجبور کردیتے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں پلے بیک سنگنگ پر تین عشروں تک حکمرانی کرنے والے مقبول ترین گلوکار مسعود رانا 9 جون انیس سواڑتیس کو میر پور خاص میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا، محمد رفیع کی آواز سے متاثر مسعود رانا نے آغاز میں ہی تہلکہ مچادیا تھا۔ مسعودرانا نے بے شمار سپر ہٹ فلمی گانے گائے جن میں ٹانگے والا خیر منگدا نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا۔ خوبصورت آواز کے مالک مسعود رانا نے پانچ ہزار سے زیادہ گانے گائے انہیں پاکستانی محمد رفیع کا لقب سے بھی پکارہ جاتا تھا وہ چار اکتوبر انیس سو پچانوے کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گے لیکن وہ اپنی اواز کے ذریعے اج بھی اپنے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔