Friday, May 3, 2024

معروف گلوکار جواد احمد کو وزیر اعظم پر تنقید کرنا مہنگی پڑ گئی

معروف گلوکار جواد احمد کو وزیر اعظم پر تنقید کرنا مہنگی پڑ گئی
March 28, 2019

 فیصل آباد (92 نیوز) معروف گلوکار جواد احمد کو وزیر اعظم پر تنقید کرنا مہنگی پڑ گئی۔ اسٹیج پر موجود پی ٹی آئی عہدیدار نے مہمان خصوصی سے مائیک چھین کر ڈائس پر قبضہ جما لیا اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگوا دئیے۔

 فیصل آباد میں منعقدہ سیمینار میں جواد احمد نے بطور مہمان خصوصی سیاسی خطاب شروع کیا تو پی ٹی آئی رہنما برا مان گئے اور ان سے مائیک چھین لیا۔

 ایک سیاسی رہنما بابر ڈوگر نے ڈائس پر قبضہ جمایا اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگوانا شروع کر دئیے۔

 آر پی او غلام محمود ڈوگر نے معاملے کو کنٹرول کیا تاہم جواد احمد اس ناروا رویے پر تقریب چھوڑ کر چلے گئے اور ایک ویڈیو پیغام میں عدم برداشت رویے کی ذمہ داری ایک بار پھر وزیر اعظم پر ڈال دی۔

 جواد احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن ان کی تنقید کو سن رہے تھے لیکن کچھ عناصر کو یہ ناگوار گزرا تاہم وہ پُر امید ہیں کہ یہی نوجوان ایک دن ان کی برابری پارٹی پاکستان میں شامل ہونگے۔