Saturday, April 20, 2024

معروف گلوکار احمد رشدی کا آج 84 واں یوم پیدائش ہے

معروف گلوکار احمد رشدی کا آج 84 واں یوم پیدائش ہے
April 24, 2018
لاہور (92 نیوز) میٹھے سروں کے ساتھ مسحور کر دینے والی آواز کے مالک احمد رشدی نے جو بھی گایا ، شائقین کے دلوں میں اتر گیا۔ معروف گلوکار احمد رشدی کا آج 84 واں یوم پیدائش ہے۔ چوبیس اپریل انیس سوچونتیس کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہونے والے احمد رشدی کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔ انہوں نے انیس سوچون میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔ احمد رشدی کو سروں پر ایسا عبور تھا کہ ہر مزاج کا گیت باآسانی گا لیتے اور آواز میں ایسا جادو تھا کہ ہر عمر کے لوگ ان کے سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے۔ احمد رشدی کے پہلے گیت بندر روڈ سے کیماڑی نے انہیں نا صرف شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا بلکہ فلموں میں بھی لے آیا۔ احمد رشدی نے صرف وحید مراد کے لئے ایک سوپچاس گیت گائے جو آج بھی بے حد مقبول ہیں۔ گلوکاری کی دنیا کا درخشاں ستارہ گیارہ اپریل انیس سوتراسی کو دنیا کے افق سے غائب ہو گیا۔ احمد رشدی کو ان کی وفات کے بعد حکومت کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔