Friday, April 26, 2024

معروف گائیک پرویز مہدی کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

معروف گائیک پرویز مہدی کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
August 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) معروف گائیک پرویز مہدی کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے۔ پرویز مہدی شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد تھے۔ 80 کی دیہائی کو پاکستانی موسیقی کا سنہری دور کہا جائے تو شائد غلط نہ ہو گا اور اسی دور میں ملکی موسیقی کے اُفق پر پرویز حسن نام کا ایک ستارہ ابھرا جس نے اپنی سرُیلی آواز سے ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔ پرویز حسن نے جلد ہی اپنے  روحانی گرو مہدی حسن کی شاگردی اختیار کر لی اور شہنشاہ  غزل مہدی حسن کی محبت میں اپنا نام پرویز مہدی رکھ لیا ۔ جاوے پردیسیا ،میری گلاں یاد کریں گے ،ٹوٹ جائے نہ بھرم پرویز مہدی کی کہ وہ غزلیں جن میں وہ جوبن پر نظر آئے ۔ لیجنڈ گلوکارہ  ملکہ ترنم نور جہاں بھی پرویز  مہدی کی غزلوں کی متعرف تھیں جبکہ بھارتی گلوکار دلیر مہدی نے ان کو اپنا روحانی استاد مانا ۔ پرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔ وہ 29 اگست 2005 کو مختصر علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔