Thursday, May 9, 2024

معروف کینیڈین بلاگر روزی گیبریئل مشرف بہ اسلام ہو گئیں

معروف کینیڈین بلاگر روزی گیبریئل مشرف بہ اسلام ہو گئیں
January 9, 2020
 اوٹاوا (92 نیوز) معروف کینیڈین بلاگر روزی گیبریئل مشرف بہ اسلام ہو گئیں۔ اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر طویل پوسٹ کے ذریعے کیا۔ موٹرسائیکل پر دنیا بھر کا سفر کر نیوالی معروف کینیڈین بلاگر روزی گیبرئیل  دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔ پاکستان کے سفر کے دوران روحانی تجربات نے انکی کایا پلٹ دی ۔ روزی گیبریل نے ہاتھوں میں قرآن مجید کا نسخہ اٹھائے اپنی تصویر  شیئر کرتے ہوئے قبول اسلام کا اعلان کیا۔ حضرت شاہ رکن عالم ملتانی رحمتہ اللہ علیہ،حضرت بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ جیسے صوفیا کے مزاروں پر حاضری نے روزی گیبرئیل کے قلب وروح کو وہ سکون دیا جس کی وہ برسوں سے متلاشی تھیں۔ اپنی پوسٹ میں روزی کا کہنا تھا زندگی میں  جس سکون کی تلاش تھی  وہ انہیں پاکستان میں آکر ملا۔ روزی گیبرئیل نے اپنی موٹرسائیکل پر  تن تنہا بغیر کسی سکیورٹی  پاکستان کے  چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کا دورہ  کرکے دنیا کو پاکستان کا پرامن چہرہ دکھایا ۔ ایک  خانہ بدوش بلوچی فیملی کیساتھ  انکی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی۔ روزی گیبرئیل  کہتی ہیں پاکستانیوں میں انہیں وہ خلوص، ہمدردی اور عاجزی ملی جس کی وہ ہمیشہ سے متلاشی رہی تھیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے اور وہ اب ایک مسلمان ہیں۔