Saturday, May 18, 2024

معروف کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

معروف کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
December 26, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) معروف کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر مملکت علی محمد خان، سابق کرکٹ راشد لطیف، صحافیوں اور کرکٹرز سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سٹار کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا دنیا کا سب سے بڑا غم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔