Friday, March 29, 2024

معروف کردار منی ماوس کو اپنی آواز دینے والی روسی ٹیلر انتقال کر گئی

معروف کردار منی ماوس کو اپنی آواز دینے والی روسی ٹیلر انتقال کر گئی
July 28, 2019
 کیلیفورنیا (92 نیوز) بچوں کے مشہور و معروف کردار منی ماوس کو تین دہائیوں سے زیادہ اپنی آواز دینے والی روسی ٹیلر 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ والٹ ڈزنی کمپنی کے مطابق ان کا انتقال کیلیفورنیا میں ہوا۔ ٹیلر 1986 سے اینی میٹد ٹی وی سیریز، فلموں اور مکی ماوس کے لیے بطور وائس اوور ایکٹریس کام کر رہی تھیں۔ ان کی شادی بھی مکی ماوس کے وائس اوور آرٹسٹ وین ایلوائن سے ہوئی تھی، جنکا 2009 میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی پیدائش 4 مئی 1944 کو میساچوسیٹس میں ہوئی تھی اور انہیں منی ماوس کی آواز کے لیے 200 امیدواروں میں سے چنا گیا تھا۔