Thursday, April 25, 2024

معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے

معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے
August 1, 2015
کراچی (92نیوز) اپنی اداکاری سے زندگی بھر مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف کامیڈین فریدخان جاتے جاتے لاکھوں مداحوں کو اداس کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین فریدخان طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ اسٹیج کامیڈین کافی عرصے تک کینسر سے جنگ لڑتے رہے اور ان کے چار آپریشن بھی ہوئے جو کینسر سے نجات دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کامیڈین فرید نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ فرید خان نے زندگی کے آخری ایام بڑی کسمپرسی اور نہایت تکلیف میں گزارے لیکن حکومت نے ان کی مدد کرنا گوارا نہ کیا۔