Thursday, April 25, 2024

معروف کامیڈین فرخ شاہ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے

معروف کامیڈین فرخ شاہ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے
July 29, 2020
لاہور (92 نیوز) معروف کامیڈین فرخ شاہ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئے۔ ٹی وی پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان کی پیروڈی کرکے انہیں شہرت ملی ۔ فرخ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔  فرخ شاہ  کورونا کے باعث تھیٹر بند ہونے سے شدید پریشانی کا شکار تھے۔ دو روز قبل فنکاروں کے احتجاج میں  بھی شرکت کی تھی۔