Saturday, April 20, 2024

معروف ڈریس ڈیزائنر طبی عملے کی حفاظت کیلئے ان ایکشن

معروف ڈریس ڈیزائنر طبی عملے کی حفاظت کیلئے ان ایکشن
April 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی حفاظت کیلئے معروف ڈریس ڈیزائنر عاصم جوفا بھی ایکشن میں آگئے ، مزید حفاظتی سوٹس کی تیاری شروع کرادی ، عاصم جوفا کا کہنا ہےاس وبا سے ہر ایک کو خطرہ ہے ،قوم کو مل کر اس وبا سےلڑنا ہوگا۔

کورونا کو شکست دینی ہے تو ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہوگا ، معروف ڈریس ڈیزائنرعاصم جوفا  کا کہنا ہے کورونا سے ہر ایک کو خطرہ ہے  اور اس کیلئے ہم نے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کیلئے جناح ،سول  اور کے ایم سی کے اسپتالوں میں خصوصی فل باڈی سوٹس عطیہ کرچکے ہیں جبکہ مزید  کی تیاری جاری ہے ۔

عاصم جوفا  نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے   ڈاکٹرز اور اسٹاف کیلئے خصوصی سوٹ کی تیاری میں مدد کرنے پرجناح اسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

کورونا وائرس  کے پھیلاؤ  کو روکنے  کیلئے دوسرے شعبوں سے  وابستہ افراد کی جانب سے مدد کیلئے سامنے آنا ایک خوش آئندہ بات ہے کیونکہ پوری قوم  مل کر ہی کورونا جیسی وبا کو شکست دے  سکتی ہے۔