Monday, September 16, 2024

معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کو بعدنماز ظہر آسودہ خاک کیا جائیگا

معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کو بعدنماز ظہر آسودہ خاک کیا جائیگا
February 11, 2016
کراچی (92نیوز) معاشرے کے کرداروں کو سماج کی بہتری کے لیے استعمال کرنے والا قلم خاموش ہو گیا۔ فاطمہ ثریا بجیا کی نماز جنازہ ظہر کے بعد کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق فالج سے متاثرہ اور عرصہ دراز سے علیل فاطمہ ثریا بجیا اپنی ہمشیرہ کے ہاں مقیم تھیں۔ ان کی عمر پچاسی برس تھی۔ بجیا کے انتقال کی خبر نشر ہوتے ہیں ان کے عزیز و اقارب‘ فن وادب اور سیاست سمیت ہر شعبہ زندگی سے جڑی معروف شخصیات ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے بجیا کے انتقال کو بڑا سانحہ قرار دیا۔ فاطمہ ثریا بجیا کو آج بعد نماز ظہر پی ای سی ایچ ایس میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ فاطمہ ثریا بجیا نے چالیس سال تک پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے ڈرامے لکھے۔