Thursday, May 9, 2024

معروف ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت گئے

معروف ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت گئے
February 10, 2021

کراچی (92 نیوز) معروف ڈرامہ نویس اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت گئے۔

فاطمہ ثریا انیس سو تیس میں بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں۔ قیام پاکستان کے بعد اپنے اہلخانہ کے ساتھ کراچی منتقل ہو گئیں۔ سب بہن بھائیوں میں سب سے بڑی بہن فاطمہ کو سب پیار سے بجیا کہا کرتےتھے۔ پھر یہ ان کے نام کا حصہ ہی بن گیا۔

بجیا نے پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو اور اسٹیج کے لیے بےشمار ڈرامے لکھے۔ شمع، افشاں، عروسہ اور انا وہ ڈرامے ہیں جنہوں نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔ بجیا کے لکھے ڈراموں میں رشتوں کی اہمیت اجاگر کی جاتی۔ کئی سماجی مضوعات پر بھی انہوں ںے لکھا اور بہت خوب لکھا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بجیا کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز اور تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جا چکا ہے۔ فاطمہ ثریا بجیا دس فروری دوہزار سولہ کو علالت کے بعد کراچی میں پچیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔