Thursday, April 18, 2024

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان 44 سال کے ہو گئے

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان 44 سال کے ہو گئے
December 9, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار ، استاد راحت فتح علی خان 44 سال کے ہوگئے ۔ موسیقی کے سفر میں نہ صرف انہوں نے بے شمار ہٹ سانگز دئیے بلکہ قوالی کی روایت کو بھی پوری دنیا میں قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
راحت فتح علی خان نے 7سال کی عمر میں اپنے چچا اور استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان کی شاگردی میں فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔
استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد ان کی جگہ راحت علی خان نے سنبھالی اور موسیقی کی دنیا میں نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ اور یورپ میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔
بھارت میں 2003میں فلم پاپ کے لئے راحت فتح علی خان نے پہلا گانا ’’ لگی تم سے من کی لگن ‘‘ ریکارڈ کیا جس نےتمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔
پاکستانی ڈرامے کا ٹائٹل سانگ ’’ ضروری تھا نے ‘‘ راحت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ 3سالوں میں 20کروڑ عوام نے اس گانے کو یوٹیوب پر سنا۔
راحت فتح علی خان وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 2014 میں نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کیا اور وہاں بیٹھے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔
راحت فتح علی خان نے کوک اسٹوڈیو میں مرحوم امجد صابری کے ساتھ کلام پڑھ کر اسے امر کردیا۔