Tuesday, April 23, 2024

معروف ٹی وی سیریز پر بننے والی ایکشن فلم چپس ریلیز کیلئے تیار

معروف ٹی وی سیریز پر بننے والی ایکشن فلم چپس ریلیز کیلئے تیار
March 8, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ستر کی دہائی پھرسے دہرائی جائے گی جی ہاں معروف امریکی ٹی وی سیریز پر بننے والی ایکشن فلم”چپس “ ریلیز کے لیے تیار ہوگئی ہے جبکہ اس فلم کی نیا جھلکیاں بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”چپس“ کی کہانی ستر کی دہائی کی ٹی وی سیریز پرمبنی ہے جو کیلیفورنیا کے دو ہائی وے پٹرولنگ افسروں کے گرد گھومتی ہے دونوں افسر لاس اینجلس کے ہائی وے پر فرائض سرانجام دے رہے ہوتے ہیں اس دوران ایک تیز رفتار بائیکر ان کے لیے مشکلات کھڑی کر دیتا ہے۔ فلم کی ہدایات ڈیکس شیفرڈ نے دی ہیں جبکہ مرکزی کردار مائیکل پینا اور ڈیکس شیفرڈ نبھا رہے ہیں دیگر اداکاروں میں ونسنٹ ڈی اونفیریو، ایڈم بروڈی اور کرسٹن بیل شامل ہیں ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور یہ فلم چوبیس مارچ کو امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔