Sunday, September 8, 2024

معروف ٹی وی اوراسٹیج فنکار افتخار قیصر کی حالت مزید بگڑ گئی

معروف ٹی وی اوراسٹیج فنکار افتخار قیصر کی حالت مزید بگڑ گئی
September 9, 2017

پشاور (92 نیوز) اردو، پشتو اور ہندکو کے معروف ٹی وی اوراسٹیج فنکار افتخار قیصر کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ انہیں تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور لایا گیا تھا جہاں وہ برین ٹیومر کی وجہ سے کوما میں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جگر نے بھی کام چھوڑ دیا ہے۔ وزیرصحت خیبرپختونخوا نے افتخارقیصر کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

میں بولوں کہ نہ بولوں؟ اس مشہور ڈائیلاگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا فنکار افتخار قیصر اب بیماریوں اور حکومت کی ناقدری کی وجہ سے بولنے سے ہی قاصر ہے۔

اسپتال میں ٹھوکریں کھانے کے بعد وزیرصحت شہرام ترکئی نے 92 نیوز کی خبرکا نوٹس لیا اور علاج میں غلفت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے افتخار قیصر کے سرکاری علاج کا بھی اعلان کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق افتخارقیصر کے گردے تو پہلے ہی ناکارہ ہوچکےہیں۔ اب تو برین ٹیومر کے باعث وہ مسلسل کوما میں ہیں۔ انہیں آئی سی یو میں منتقل توکیا گیا ہے۔ مگرڈاکٹروں کے مطابق افتخارقیصر کی حالت تشویشناک ہے۔