Friday, May 3, 2024

معروف نعت خواں جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

معروف نعت خواں جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے
December 7, 2018
کراچی (92 نیوز) معروف نعت خواں جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ خوبصورت آواز اور منفرد لب و لہجے سے دلوں میں گھر کرنے والے نعت خواں کی زندگی کا احوال جنید جمشید کے بڑے بھائی ہمایوں جمشید نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے سناتے ہوئے کہا دین کی راہ پر جنید نے دلی اور روحانی سکون محسوس کیا ۔ اپنے گھر والوں اور اولاد کو بھی یہی راستہ دکھایا۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی جبکہ2007 میں انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ حمد و ثنا سے آواز کا جادو جگاتا مسکراتا چہرہ 7 دسمبر 2016 کو حویلیاں کے مقام پر طیارے کے حادثے میں سب سے بچھڑ گیا لیکن اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔