Sunday, May 5, 2024

معروف نعت خواں، اینکر اور سنگر جنید جمشید کو بچھڑے ایک برس ہو گیا

معروف نعت خواں، اینکر اور سنگر جنید جمشید کو بچھڑے ایک برس ہو گیا
December 7, 2017

کراچی (92 نیوز) معروف نعت خواں، اینکر اور سنگر جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے ایک برس ہو گیا۔ ان کے چاہنے والے آج ان کی پہلی برسی منا رہے ہیں۔
ان کی گائیکی اور نعت پڑھنے کے انداز نے چاہنے والوں کے دلوں پرانمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
دل دل پاکستان سے دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کہتے ہیں کہ ان کے لئے جنید ایک بھائی ہی نہیں بلکہ ایک دوست اور ایک راز داربھی تھا۔
اللہ نے جنید جمشید کا دل ایسا بدلہ کہ دوباہ گائیکی کی طرف نہیں گئے۔
سال 2002میں گلوکاری کو خیر آباد کہنے کے بعد وہ آخری وقت کی نعت خوان، اینکر اور اسکالر کے طور پر جاننے جانے لگے۔
ان کی نعت الہی تیری چوکھٹ پر سوالی بن کر آیا ہوں، محمد کا روزہ قریب آ رہا ہے، سننے والوں میں ایسی مقبول ہوئیں کہ آج ان کے چاہنے والے انھیں بحیثیت نعت خواں زیادہ جانتے ہیں
ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ جنید جمشید نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ان کی ذات سے کسی کی حق تلفی نہ ہو اور ان کی زبان سے کسی کو دکھ نہ پہنچے۔
جنید جمشید7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے لیکن وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔