Monday, September 16, 2024

معروف ناول و افسانہ نگاراور ڈرامہ نویس بانوقدسیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

معروف ناول و افسانہ نگاراور ڈرامہ نویس بانوقدسیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
February 5, 2017
لاہور(92نیوز)معروف ناول و افسانہ نگاراور ڈرامہ نویس بانوقدسیہ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ادبی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق اردو ادب کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی بانو قدسیہ بالآخر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاﺅن میں ادا کی گئی جس میں ادبی دنیا کی نامور شخصیات شریک ہوئیں اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ عطاءالحق قاسمی ، اصغر ندیم سید اور دیگر ادبی شخصیات نے بانو آپا کی وفات کو اردو ادب کیلئے ایسا خلاءقرار دیا جو کبھی پر نہ کیا جا سکے گا۔ مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد ماڈل ٹاﺅن کے مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ۔