Thursday, April 18, 2024

معروف ناول و افسانہ نگار مظہر کلیم کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

معروف ناول و افسانہ نگار مظہر کلیم کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے
May 26, 2020
ملتان (92 نیوز) عمران سیریزسے شہرت حاصل کرنے والے معروف ناول و افسانہ نگار مظہر کلیم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے،،ان کی جاسوسی کہانیاں آج بھی نوجوان بڑے تجسس سے پڑھتے ہیں۔ جاسوسی ادب کا بڑا نام ، مظہر کلیم - جنہوں نے جاسوسی کہانیوں پر مشتمل عمران سیریز سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی - 22 جولائی 1942 کو ملتان میں پیدا ہونے والے اس ادیب نے یوں تو سینکڑوں تصانیف تخلیق کیں مگر ان کو اصل شہرت عمران سیریز کے کرداروں کیپٹن شکیل ، صفدر سعید ، جولیانہ ، ٹائیگر اور تنویر اشرف سے ملی۔ مظہر کلیم کا اصل نام مظہر نواز خان تھا ، لیکن انہوں نے قلمی نام مظہر کلیم ایم اے رکھا - وہ شعبہ صحافت اور وکالت سے منسلک رہے - ابن صفی کے انتقال کے بعد مظہر کلیم نے تقریباً 40 سال تک باقاعدگی سے عمران سیریز کے لئے ناول لکھے - ادبی حلقوں کے مطابق مظہر کلیم کی جاسوسی ادب سے جڑی تخلیقات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مظہر کلیم نے عمران سیریز کے 600 سے زائد جبکہ بچوں کے لئے 5 ہزار سے زائد مختصر کہانیاں لکھیں۔