Friday, May 17, 2024

معروف مصنف اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کر گئے

معروف مصنف اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کر گئے
May 21, 2021

لاہور (92 نیوز) معروف مصنف ، شاعر اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر طارق عزیز علمی اور تحقیقی میدان میں معتبر حوالے سے جانے جاتے تھے۔ 1978 میں اردو زبان میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور شعبہ تدریس سے وابستہ ہو گئے۔ دونوں ٹانگوں سے محروم ڈاکٹر طارق عزیز نے اپنے معذوری کو کبھی بھی کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے علم و ادب کی دنیا میں ایک الگ پہچان بنائی۔ پاکستان ٹیلی ویژن کو متعدد ڈرامے دیے۔ ان کے ڈرامے حقیقی زندگی کی عکاسی کرتے تھے۔ بسیرا، گیسٹ ہاؤس، فیصلہ اور نوبہار جیسے ڈرامے آج بھی زبان زدعام ہیں۔