Tuesday, April 23, 2024

معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی

معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی
January 5, 2018

کراچی (92 نیوز) معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کر دی گئی۔ تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ 
نمازہ جنازہ میں ان کے عزیز و اقارب اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
زبیدہ آپا کئی دنوں سے علیل تھیں اور گذشتہ شب حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
امور خانہ داری کی ملکہ اور نت نئے پکوانوں کی ماہر زبیدہ آپا ہر دلعزیز شخصیت تھیں۔
زبیدہ آپا گھریلو ٹوٹکوں کے باعث ملک گیر شہرت رکھتی تھیں۔ انہوں نے سینکڑوں ٹی وی شوز کے ذریعے اپنے تجربے سے خواتین کو مستفید کیا ۔
زبیدہ آپا 1945 میں حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئیں۔ زبیدہ آپا 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا۔
وہ زہرہ نگاہ’ فاطمہ ثریا بجیا اور انور مقصود کی ہمشیرہ تھیں۔
خواتین کے مسائل کا حل بتانے اور ملک بھر میں گھریلو ٹوٹکوں کی بدولت شہرت پانے والی معروف شیف زبیدہ آپا کے انتقال پر اسلام آباد کی خواتین بھی افسردہ اور دلگیر ہیں۔
ان کے اچانک چلے جانے سے اسلام آباد کی خواتین بھی افسردہ اور دلگیر ہیں ۔
زبیدہ طارق عرف زبیدہ آپا نے لگ بھگ 22 برس قبل کوکنگ ایڈوائرز کی حیثیت سے شوبز میں قدم رکھا اور اپنے شوز کے ذریعے فیملی ممبر کی حیثیت اختیار کر لی ۔ اُن کے بتائے ہوئے ٹوٹکے اور کھانوں کی تراکیب خواتین کی رہنمائی کرتی رہیں گی ۔