Thursday, March 28, 2024

معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی آج 41 ویں برسی منائی جا رہی ہے

معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی آج 41 ویں برسی منائی جا رہی ہے
July 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) برصغیر کے معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی آج 41 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ گلوکار عالم لوہار کے گائے ہوئے گیتوں کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ ان کو مداحوں سے جدا ہوئے اکتالیس برس بیت گئے۔ چمٹے کو بطور ساز متعارف کرانے والے نامور گائیک عالم لوہار یکم مارچ انیس سو اٹھائیس کوضلع گجرات کے گاؤں آچھ گوچھ میں پیدا ہونے۔ انہوں نے کم عمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کر دیا۔ عالم لوہار نے موسیقی چمٹے کو بطور ساز متعارف کرایا۔ ان کے گائے ہوئے گیتوں کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ ورسٹائل گلوکار عالم لوہار کے صاحبزادے عارف لوہار اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ عارف لوہار نے والد کے چاہنے والوں سے ایصال ثواب  کے لیے اپیل کی ہے۔ عالم لوہار کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ تین جولائی انیس سو اناسی کوعالم لوہار ایک کار حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔