Friday, March 29, 2024

معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے

معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے
April 6, 2019

 کراچی (92 نیوز) قوالی کے بے تاج بادشاہ معروف قوال غلام فرید صابری  کو  مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے مگر ان کی قوالیاں آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

 قوالی کے فن کو بام عروج تک پہنچانے والے حاجی غلام فريد صابری انیس سو تیس میں ہندوستان میں پیدا ہوئے اور 1946ميں  پہلی دفعہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی پڑھی جسے سننے والوں نے بے حد سراہا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عظیم فنکار نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

70 اور 80 کی دھائی میں غلام فرید صابری اور ان لے بھائی مقبول صابری کی جوڑی کا کوئی ہم پلہ نہ تھا۔

 غلام فرید صابری جب محفل سماع سجاتے تو سننے والون پرسحر طاری ہوجاتا۔ ان کی قوالیاں پاکستانی اور بھارتی فلموں کا حصہ  بھی بنی۔ انہیں 1994 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 5 اپریل 1994ء کو قوالی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ  اپنےمداحوں کو چھوڑ کر دنیائے فانی سے کوچ کرگیا لیکن آج بھی قوالی کا ذکر غلام فرید صابری کے ذکر کے بنا ادھورا ہے۔