Thursday, April 18, 2024

معروف قوال شیر میاں داد کا حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

معروف قوال شیر میاں داد کا حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
October 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معروف قوال شیر میاں داد نے حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ قوال شیر میاں داد نے کہا فیصل آباد میں شو کرکے واپس آتے ہوئے انکا تعاقب کیا گیا۔ ملزموں نے ان سے کچھ نہیں چھینا اور بغیر کوئی بات کیے سینے میں گولی ماری ، کہتے رہے تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔ بیٹے کو بھی گولی لگی۔ شیر میانداد نے کہا ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان میرا وطن ہے ، چھوڑ کے کہیں نہیں جاؤں گا۔ فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں معروف قوال شیر میانداد ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ شیر میانداد گٹ والا میں قوالی کے پروگرام سے واپس جا رہے تھے کہ تعاقب کرنے والے مسلح موٹرسائیکل سواروں نے آفیسر کالونی کے قریب روک لیا تھا ۔ بیٹے کے مطابق ملزمان نے پہلے والد پر فائرنگ کی، بچانے کی غرض سے آگے بڑھا تو اس پر بھی فائر کھول دیا تھا ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے شیر میانداد کے بیٹے عبید علی خان کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا۔