Thursday, May 9, 2024

معروف قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کی کراچی میں نور باغ میوہ شاہ میں تدفین

معروف قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کی کراچی میں نور باغ میوہ شاہ میں تدفین
January 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) معروف قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کی کراچی میں نور باغ میوہ شاہ میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔ فخرالدین جی ابراہیم نے مختلف عہدوں پرملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ گورنر سندھ کے عہدے پربھی تعینات رہے۔ انہیں جولائی 2012 کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ دو ہزار تیرا کے انتخابات ان کی نگرانی میں ہوئےتھے۔ وہ وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔ فخرالدین جی ابراہیم 12 فروری 1928 کو احمد آباد میں پیدا ہوئے۔ 1949 کو قانون کی ڈگری حاصل کی اور 1950  میں پاکستان آئے تھے۔ فخرالدین جی ابراہیم نے سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج کے طور پر بھی فرائض انجام دیئےتھے۔ ادھر فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس بھی سامنے آیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1214517059750694912 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ اللہ رب العزت مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین۔ وزیر خارجہ/تعزیت سابق اٹارنی جنرل، چیف الیکشن کمشنر، جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کی وفات ‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی فخر الدین جی ابراہیم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم ایک مقنن اور مدبر انسان تھے۔ بطور قانون دان ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی۔