Friday, April 26, 2024

معروف عالم دین و روحانی شخصیت پیر انوار حسین قادری کی نماز جنازہ ادا

معروف عالم دین و روحانی شخصیت پیر انوار حسین قادری کی نماز جنازہ ادا
November 20, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) تاندلیانوالہ میں معروف عالم دین  اور روحانی شخصیت پیر انوارحسین قادری جلوآنوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ میں معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور سیکڑوں مریدین نے مغموم دل سے شرکت کی۔ معروف عالم دین ، عظیم روحانی شخصیت، مفکرِدین ،شہنشاہ خطابت اور گدی نشین دربار جلوآنہ شریف پیر انوارحسین قادری جلوآنوی کی نماز جنازہ تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے 414 گ ب میں ادا کردی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں اہل علاقہ، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار، ہر دل غمزدہ دکھائی دیا۔ مریدین کا کہنا تھا کہ پیرانوارحسین قادری جلوآنوی ان کے روحانی پیشوا تھے جنہوں نے تمام عمر اسلام، پیار اور محبت کا درس دیا ، ان کا کہنا تھا کہ معروف عالم دین کی شخصیت کا اثر تادیردلوں پرقائم رہے گا۔ پیرسائیں انوارحسین 92 نیوزکے پروگرام صبح نور کے روح رواں بھی تھے، انہوں نے توحید اور رسالتؐ کے موضوعات پرکئی کتابیں بھی لکھیں۔