Saturday, April 27, 2024

معروف عالم دین مفتی زر ولی خان کراچی میں سپرد خاک

معروف عالم دین مفتی زر ولی خان کراچی میں سپرد خاک
December 8, 2020

کراچی (92 نیوز) معروف عالم دین مفتی زر ولی خان کراچی میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔ نمازجنازہ گلشن اقبال میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام، طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شیخ الحدیث استاد العلماء مفتی زرولی خان کو احسن آباد میں جامعہ احسن العلوم کےاحاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ مفتی زرولی مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

مفتی زرولی خان 1953 میں صوابی کے قصبہ جہانگیرہ میں پیدا ہوئےتھے۔ انہوں نے عالم اسلامیہ عالمی بنوری ٹاؤن سے سند فراغت حاصل کی تھی اور گلشن اقبال میں دینی درسگاہ جامعہ احسن العلوم  کی بنیاد رکھی تھی۔

مفتی صاحب احسن الرسائل اور احسن الخطبات سمیت متعدد کتابوں کے مصنف اور ماہنامہ الاحسن کے مدیر بھی تھے۔