Friday, May 17, 2024

معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 809 واں عرس

معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 809 واں عرس
February 19, 2021

لاہور (92 نیوز) برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے آٹھ سونویں عرس کی تقریب کے سلسلے میں حجرہ اعتکاف کو غسل دیا گیا۔

چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار نذیر احمد چوہان، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار نعمان سیفی، چیرمین پنجاب کوآپریٹو لیکویڈیشن بورڈ طارق محمود جاوید کے ہمراہ حجرہ اعتکاف کو غسل دیا۔

تقریب میں خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی ، پرنسپل جامعہ ہجویریہ علامہ بدر الزمان قادری، سابق صوبائی خطیب عارف سیالوی، منیجرز شیخ جمیل اختر، طاہر مقصود، ترجمان اوقاف آصف اعجاز بھی شریک ہوئے۔

خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے ملک و قوم کی سر بلندی ، سلامتی ، اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے دعا کروائی۔