Thursday, April 25, 2024

معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نائنٹی ٹو نیوز گروپ کا حصہ بن گئے

معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نائنٹی ٹو نیوز گروپ کا حصہ بن گئے
March 23, 2017
لاہور (92 نیوز) معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نائنٹی ٹو نیوز گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ آپ معروف اخباروں کے ایڈیٹر رہے ہیں جبکہ اے پی این ایس اور سی پی این ای کے صدر بھی رہے ہیں۔ عارف نظامی نائنٹی ٹو نیوز پر بطور سینیئر تجزیہ کار اپنی رائے اور تجزیوں سے آگاہ کریں گے۔ جبکہ وہ ایک سینیئر کالمنسٹ کے طور پر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز میں کالم بھی لکھیں گے۔