Wednesday, April 24, 2024

معروف صحافی عاصمہ شیرازی 92 نیوز کا حصہ بن گئیں ،سینئراینکر پرسن اور ایڈیٹر کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گی

معروف صحافی عاصمہ شیرازی 92 نیوز کا حصہ بن گئیں ،سینئراینکر پرسن اور ایڈیٹر کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گی
June 9, 2015
لاہور(92نیوز)معروف صحافی عاصمہ شیرازی نائنٹی ٹو نیوز کا حصہ بن گئیں نائٹنی ٹو نیوز میں وہ سینئر اینکر پرسن اور ایڈیٹر کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گی ۔ عاصمہ شیرازی کہتی ہیں کہ نائنٹی ٹو نیوز ہمیشہ عوام کی آواز بنا اور مختصر وقت میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام کے لئے بہترین پروگرام پیش کیے جائینگے ۔ واضح رہے کہ عاصمہ شیرازی پاکستان کی پہلی خاتون اینکر ہیں جنہوں نے دو ہزار چھ میں لبنان اسرائیل جنگ کی کوریج کی۔ سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کو جرات مندانہ،ذمہ دارانہ صحافت پردو ہزار چودہ میں پیٹرمیکلرایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اصل حقائق بیان کرنے پر انہیں مشرف دور میں پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا،دو ہزار نو میں عاصمہ شیرازی کو سوات آپریشن کی رپورٹنگ کرنے  پر کالعدم تحریک طالبان کی طرف سےدھمکیاں بھی دی گئیں۔