Friday, April 19, 2024

معروف شاعر خواجہ پرویز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے

معروف شاعر خواجہ پرویز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے
June 20, 2019
 لاہور (92 نیوز) ہزاروں نغموں کے خالق اور معروف شاعر خواجہ پرویز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے۔ خواجہ پرویز کے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ انیس سو بتیس میں امرتسر میں پیدا ہونے والے خواجہ پرویز کا اصل نام غلام محی الدین تھا۔ خواجہ پرویز نے کم وبیش چار ہزار فلمی گیت لکھے۔ ان کے لکھے ہوئے گیت فلمی موسیقی کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ خواجہ پرویز کا ہر فلمی گیت شائقین موسیقی پر سحر طاری کر دیتا۔ خواجہ پرویز بيس جون دو ہزار گيارہ کو جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔ خواجہ پرویز کے لکھے گيت پر ستاروں کو ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔