Wednesday, April 24, 2024

معروف شاعر ابن انشا کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے

معروف شاعر ابن انشا کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے
January 11, 2020
لا ہور (92 نیوز) معروف شاعر، ادیب اور قلم کار ابن انشا کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے، تاہم انکی غزلیں اور شاعری آج بھی عوام میں انتہائی مقبول  ہے۔ اردو ادب کو نئی جہتوں سے متعارف کرانے والے ابن انشاء نے 1927  میں آنکھ کھولی بھارتی صوبے پنجاب میں پیدا ہونے والے ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا۔ ابن انشاء کے نام سے  لکھنا شروع کیا   ساری دنیا میں اپنی الگ سے ہی شناخت بنا لی۔ انیس سو پچپن میں ان کا پہلا مجموعہ کلام "چاند نگر " کے نما سے شائع ہوا ۔ انشا جی اٹھو اب کوچ کرو۔۔۔اس غزل نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ چلتے ہو تو چین کو چلئے، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، دنیا گول ہے، خمار گندم ، اردو کی آخری کتاب آج بھی پڑھنے والوں میں مقبول ہیں۔ اردو ادب کا یہ ستارہ 11 جنوری 1978 کو اس دار فانی سے کوچ کرگیا۔