Thursday, April 25, 2024

معروف دانشور اشفاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے

معروف دانشور اشفاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے
September 7, 2016
لاہور (92نیوز) اردو ادب کے ماتھے کا جھومر اشفاق احمد کو اپنے مدحواں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے۔ پچاس برس تک اپنے قلم سے بے شمار شہکار کھیل تخلیق کرنے والے اردو افسانہ نگار‘ ڈرامہ نگار اور نثر نگار اشفاق احمد بھارتی شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔ نیویارک یونیورسٹی سے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔ اشفاق احمد ان نامور ادیبوں میں شامل کئے جاتے ہیں جو قیام پاکستان کے فوراً بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے۔ ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی ان کی نمایاں تصانیف ہیں۔ انیس سو پینسٹھ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو اتنا مقبول ہوا کہ تیس سال سے زائد تک آن ائیر ہوا۔ شہرہ آفاق رائٹر جگر کی رسولی کے باعث سات ستمبر 2004ءکو 79 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔