Thursday, April 25, 2024

معروف ترقی پسند شاعر احمد فراز کا نوے واں جنم دن آج منایا جا رہا ہے

معروف ترقی پسند شاعر احمد فراز کا نوے واں جنم دن آج منایا جا رہا ہے
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معروف ترقی پسند شاعر احمد فراز کا آج نوے واں جنم دن منایا جا رہا ہے۔ کوہاٹ میں پیدا ہونے والے سید احمد علی شاہ نے احمد فراز کے نام سے ادب کی دنیا میں نام کمایا۔

کون جانتا تھا کہ 12جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہونے والاسید احمد شاہ علی احمد فراز کی صورت ادب کے افق پر تابندہ ستارہ بن کر ابھرے گا۔

احمد فراز کو کم عمری میں ہی علم و ادب سے شغف تھا۔ ابھی وہ ایڈورڈ کالج پشاور میں پڑھتے ہی تھے کہ ریڈیو پاکستان  کےلیے فچرز لکھنا شروع کر دیا۔ بی اے میں پہنچے تو پہلا شعری مجموعہ " تنہا تنہا" شائع ہوا جسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ فراز کی شاعری کا بنیادی موضوع محبت تھا۔ اسی لیےجمال یار پر فدا ہونے کا جذبہ ان کےشعروں میں جابجا ملتا ہے۔

دلی جذبات و احساسات کو شعر کے قالب میں ڈھالنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔ ایسے کم ہی لوگ ہوتے ہیں جن کے ہونے سے زندگی کا ہر دن عید اور بچھڑ جانے پر کبھی نہ ختم ہونے والا انتظار مقدر بن جاتا ہے۔