Saturday, April 20, 2024

معروف بھارتی اداکار قادر خان 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار قادر خان  81 سال  کی عمر میں انتقال کر گئے
January 1, 2019
کینیڈا( 92 نیوز ) بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے قادر خان  کینیڈا میں  81برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ قادر خان عرصہ سے کینیڈا میں زیر علاج تھے اور انہیں سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ قادر خان کی   2017 میں  گھٹنے کی سرجری بھی ہوئی تھی ، جس کے باعث وہ چلنے پھرنے میں دقت محسوس کرتے تھے ۔ قادر خان 22اکتوبر 1937 کو افغانستان کے علاقے کابل میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1973 میں داغ فلم سے کیا جبکہ آخری فلم 2017 میں ریلیز ہوئی ۔ قادر خان بالی ووڈ کی 300 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں ۔